علیم ڈار آئی سی سی ایلیٹ پینل سے مستعفیٰ ہوگئے

علیم ڈار آئی سی سی ایلیٹ پینل سے مستعفیٰ ہوگئے
لاہور: پاکستان کے علیم ڈار آئی سی سی ایلیٹ پینل سے مستعفیٰ ہوگئے۔ پاکستان کے احسن رضا آئی سی سی ایلیٹ امپائر پینل میں شامل ہوگئے ہیں ۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے امپائر احسن رضا کو آئی سی سی ایلیٹ پینل کا حصہ بننے پر مبارکباد دی ہے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی )نجم سیٹھی نے علیم ڈار کی خدمات کو خراج تحسین کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ علیم ڈار پہلے پاکستانی امپائر آئی سی سی ایلیٹ پینل کا حصہ بنے، علیم ڈار نے دنیا بھر میں اپنے فیصلوں سے نیک نامی کا نام کمایا۔ علیم ڈار نے 19 برس تک آئی سی سی ایلیٹ پینل میں امپائرنگ کی ، علیم ڈار نے ریکارڈ 435 انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کی ، علیم ڈار نے 144 ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کی ، علیم ڈار نے 222 ون ڈے اور 69 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں امپائرنگ کی ۔ علیم ڈار نے 2007 اور 2011 میں ورلڈ کپ فائنلز میں امپائرنگ کی ، علیم ڈار نے 2010 اور 2012 کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فائنل میں بھی امپائرنگ کی، علیم ڈار نے 2009, 2010، 2011 میں آئی سی سی بہترین امپائر کا ایوارڈبھی جیتا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔