t20پاک بھارت ٹاکرا، نیویارک میں کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح

shoib malik ny
کیپشن: shoib malik ny
سورس: google

ویب ڈیسک : ناساؤ کاونٹی نیویارک میں عارضی انتظامات کے تحت بنائے گئے کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح ہو گیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرکٹ کی دنیا میں میں متعارف ہونے والے اس نئے وینیو کے کھلنے اور یہاں بھارت اور پاکستان جیسی ٹیموں کے درمیان بڑے مقابلے کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اسٹیڈیم کا افتتاح بدھ کے روز کیا گیا، جہاں پاکستان سے سابق کپتان شعیب ملک، ویسٹ انڈیز کے سابق سٹار کھلاڑی کرٹلی ایمبروز اور جمیکا سے تعلق رکھنے والے دنیا کے معروف ایتھلیٹ یوسین بولٹ بھی موجود تھے۔

اس اسٹیٹڈیم میں 34 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی جگہ ہے۔

اسٹیڈیم لاس ویگاس فارمولا ون سرکٹ کے انفراسٹرکچر کی طرز پر بنایا گیا ہے اور اس میں استعمال ہونے والی ڈراپ ان پچز فلوریڈا میں تیار ہوئی ہیں۔

اسٹیڈیم 9 جون کو پاکستان اور بھارت کی روایتی حریف ٹیموں کے درمیان میچ کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ پاکستان اور بھارت نژاد امریکیوں کی بڑی تعداد یہ میچ دیکھنے

 توقع کی جا رہی ہے کہ پاکستان اور بھارت نژاد امریکیوں کی بڑی تعداد یہ میچ دیکھنے کے لیے اسٹیٹڈیم میں موجود ہو گی۔
 

Watch Live Public News