عمران خان اور چیف جسٹس کے درمیان مسکراہٹوں کا تبادلہ

عمران خان اور چیف جسٹس کے درمیان مسکراہٹوں کا تبادلہ
کیپشن: Exchange of smiles between Imran Khan and Chief Justice

ویب ڈیسک: نیب ترامیم کیس میں تقریباً ڈھائی گھنٹے کی سماعت کے دوران عمران خان کو بولنے کا موقع نہیں ملا اور حکومتی وکیل دلائل دیتے رہے۔

تاہم آن اسکرین آنے کے بعد مسکراہٹوں کاتبادلہ ضرور ہوا ہے ، دوران سماعت چیف جسٹس فائز عیس کا کہنا تھا کہ ٹیکنیکل اعتراضات پر  پوائنٹ نوٹ کرلیں عمران خان صاحب سے ہم ان کا جواب لیں گے، یہ کہہ کر چیف جسٹس زیر لب مسکرا دیے۔

چیف جسٹس کے ان ریمارکس پر اسکرین پر عمران خان نے بھی  چہرے پر ہاتھ رکھ کر اپنی مسکراہٹ چھپا لی۔

بعدازاں عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ ججوں کی دستیابی پر آئندہ تاریخ کا اعلان کیا جائے گا جبکہ عمران خان کی وڈیو لنک کے ذریعے پیشی کے انتظامات آئندہ سماعت پر بھی برقرار رہیں گے۔

Watch Live Public News