شاداب خان کی ہم شکل یہ لڑکی کون ہے؟

شاداب خان کی ہم شکل یہ لڑکی کون ہے؟
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی ٹیم کے آل رائونڈر شاداب خان کسی تعارف کے محتاج نہیں، اب سوشل میڈیا پر ایک لڑکی کی تصویر وائرل ہو رہی ہے جو ہوبہو ان کے جیسی ہے، صارفین تجسس کا شکار ہیں کہ آخر یہ لڑکی کون ہے؟ ایک صارف نے سوشل میڈیا پر اس لڑکی کی تصویر شیئر کی ہے جو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے ایک میچ کے دوران پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کر رہی ہے۔ یہ تصویر دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکی ہے۔ لوگ اس پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔ بعض صارفین اس خوبرو لڑکی کو شاداب خان کی رشتہ دار بتا رہے ہیں تو کچھ کا کہنا ہے کہ یہ صرف قدرت کا کرشمہ ہے کہ اس نے قومی کرکٹر کی ہم شکل لڑکی کو پیدا کیا۔ خیال رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا اختتام ہو چکا ہے لیکن اس کے باوجود کرکٹ دیوانوں کا جنون ابھی بھی قابل دید ہے۔ سوشل میڈیا پر آئے روز ایسی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ ہوتی ہیں جس سے اس ٹورنامنٹ کی یاد تازہ ہو جاتی ہے۔ https://twitter.com/crackheadenerji/status/1459827088110895106?s=20 سوشل میڈیا پر وائرل اس خوبصورت لڑکی کی تصویر بھی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021ء کی یاد ہے جسے صارفین ڈھونڈ کر سامنے لے آئے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ لڑکی واقعی دیکھنے میں بالکل شاداب خان کے جیسی ہے اور فوٹو میں بالکل ان کی طرح ہی مسکرا رہی ہے۔

Watch Live Public News