لاہور ( پبلک نیوز) نیب نے ٹی ٹی اسیکنڈل میں مرکزی ملزم علی احمد کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا ہے . نیب ذرائع کے مطابق علی احمد شہباز شریف ٹی ٹی سیکنڈل کیس میں اہم ملزم ہے اور دو سال سے نیب کو مطلوب تھا۔علی احمد شہباز شریف دور میں سی ایم ہاؤس میں تعینات تھا۔ گرفتار ملزم علی احمد کو راہداری ریمارنڈ کیلئے بدھ کو احتساب عدالت پیش کیا جائے گا جس کے بعد ملزم کوتفتیش کیلئے نیب لاہور منتقل کر دیا جائے گا۔ نیب ذرائع کے مطابق ملزم کی گرفتاری نجی ہوٹل کے سامنے سے عمل میں لائی گئی. گرفتار ملزم علی احمد لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن کا رہائشی ہے۔ خیال رہے کہ رواںبرس ستمبر میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ شریف فیملی کے نام پربیرون ملک سے رقم کی منتقلی کرنے والا ایک منی چینجر بھی نیب کی تحویل میںہے.