' بس بہت ہوگیا!'عمران خان کا نجی ٹی وی کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

' بس بہت ہوگیا!'عمران خان کا نجی ٹی وی کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان نے نجی ٹی وی کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بس بہت ہوگیا!کل نجی ٹی وی اور اسکے اینکر نے سرپرستوں کی مدد سے ایک مشہورِ زمانہ دھوکے باز اور عالمی سطح پرمطلوب مجرم کی تراشی گئی بے بنیاد کہانی کے ذریعے مجھ پر بہتان تراشی کی۔ عمران خان نے کہا کہ میں نے اپنے وکلاء سے بات کی ہے اور میں نجی ٹی وی ، اینکر اور اس دھوکے باز کیخلاف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں بھی قانونی چارہ جوئی کا ارادہ رکھتا ہوں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔