آئی ووٹنگ: نادرا اور الیکشن کمیشن آمنے سامنے

آئی ووٹنگ: نادرا اور الیکشن کمیشن آمنے سامنے
اسلام آباد ( پبلک نیوز) الیکشن کمیشن نے چئیرمین نادرا کو جوابی خط لکھ دیا۔ چئیرمین نادرا نے لکھا کہ الیکشن انعقاد کے لیے کسی نئے طریقہ کار پر عملدرآمد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نادرا کی جانب سے اختیار کیے گئے لہجے پر مایوسی کا اظہار کرتا ہے۔ نادرا کے خط کے لہجے سے ایسا تاثر ملتا ہے کہ الیکشن کمیشن نادرا کا ماتحت ادارہ ہے۔ ایسا تاثر ملتا ہے کہ نادرا الیکشن کمیشن کو حکم دے رہا ہے۔ متن کے مطابق نادرا الیکشن کمیشن سےآئی ووٹنگ کے لیے 2.4ارب روپے کا نیا معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔ نادرا پہلے بتائے کہ اس نےآئی ووٹنگ کا سابق منصوبہ کیوں چھوڑا جس پر 6 کروڑ 65 لاکھ روپے خرچ ہو چکے تھے۔ اگر موجودہ نظام میں کوئی خامیاں تھی تو ا سکا ذمہ دار کون ہے، کیا کسی پر ذمہ داری کا تعین کیا گیا۔ نادرا نے الیکشن کمیشن کو کہا تھا کہ وہ آئی ووٹنگ کے حوالے سے نادرا کے مجوزہ نظام پر مثبت پیش رفت کرے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔