ٹائم میگزین کی 100بااثر افراد کی تازہ فہرست، ملا برادر بھی شامل

ٹائم میگزین کی 100بااثر افراد کی تازہ فہرست، ملا برادر بھی شامل
ویب ڈیسک: ٹائم میگزین کی جانب سے 2021 کی 100 با اثر شخصیات کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ اس جاری کردہ تازہ ترین فہرست میں افغانستان کے نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔ امریکی جریدہ ہر سال 100 ایسی شخصیات کی فہرست جاری کرتا ہے جن سے لوگ سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ رواں برس کی فہرست میں سیاست دانوں، فنکاروں اور کھلاڑیوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصایت کو شامل کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں امارات اسلامی افغانستان کے نائب امیر ملا عبدالغنی برادر کا نام بھی شامل کیا گیا۔ انھوں نے امریکہ سے افغان طالبان کے امن معاہدہ پر دستخط بھی کیے تھے۔ ملاعبدالغنی طالبان کے بانی ملا عمر کے ساتھی بھی رہے۔ ان کے علاوہ اس فہرست میں شہزادہ ہیری، ان کی اہلیہ میگھا مرکل، ایپل کے سی ای او ٹم کک، برطانوی اداکارہ کیٹ ونسلیٹ، چینی صدر شی جن پنگ، امریکی صدر جوبائیڈن، نائب صدر کمالا ہیرس، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینر جی، ٹیسلا کے سی ای او ایلان مسک اور دیگر شامل ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔