امریکی خاندان میں 137 برس کے بعد بیٹی کی پیدائش ہوئی

امریکی خاندان میں 137 برس کے بعد بیٹی کی پیدائش ہوئی
امریکا کے ایک شادی شدہ جوڑے کے یہاں 137 سال بعد بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شادی شدہ جوڑے نے دو ہفتے قبل ہی آڈری نامی بچی کو اپنی زندگی میں خوش آمدید کہا ہے ، 1885 کے بعد اپنے والد کے خاندان میں پیدا ہونے والی یہ پہلی بچی ہے ۔ بچی کے والد اینڈریو کلارک نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم سب کے لئے یہ بہت بڑا سرپرائز تھا ۔ بچی کی والدہ کیرولین کلارک کے مطابق ان کے شوہر نے ابتدا میں شادی سے پہلے یہ بتا دیا تھا کہ ان کے یہاں کافی وقت سے لڑکی کی پیدائش نہیں ہوئی ہے تو مجھے یقین ہی نہیں آیا ۔ کیرولین کلارک کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے خاوند کے والدین سے بھی اس حوالے سے پوچھا تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے خاندان میں براہ راست کوئی بچی پیدا نہیں ہوئی ہے ، اینڈریو کلارک کے انکلز اور کزنز کے گھر بیٹیوں کی پیدائش ہوئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچی صحت مند ہے اور اس کی پیدائش پر ہمارا خاندان بہت خوش ہے ۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔