سعودی عرب  کابغیر پرمٹ اور حج ضوابط و ہدایات کی خلاف ورزی پر جرمانے کا اعلان

سعودی عرب  کابغیر پرمٹ اور حج ضوابط و ہدایات کی خلاف ورزی پر جرمانے کا اعلان

(ویب ڈیسک )   سعودی عرب کی وزارت داخلہ  کی جانب سے  2 سے 20 جون کے دوران بغیر پرمٹ اور حج ضوابط و ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق   مکہ مکرمہ، مرکزی علاقے، مشاعر مقدسہ، حرمین ٹرین سٹیشن، عارضی سیکیورٹی کنٹرول سینٹرز میں بغیرحج پرمٹ اور خلاف ورزیوں پر پکڑے جانے والے شہریوں، مقیم غیرملکیوں اور وزیٹرز پر10 ہزار ریال جرمانہ کیا جائےگا۔

اسکے علاوہ  خلاف ورزی کرنے والے مقیم غیر ملکیوں اور وزیٹرز کو بے دخلی کے ساتھ مملکت میں دوبارہ داخلے پر پابندی عائد کی جائے گی۔

واضح رہے کہ قبل ازیں  سعودی محکمہ امن عامہ نے بیان میں 4 مئی 2024 سے حج سیزن کے حوالے سے ضوابط پر عملدرآمد کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔جس میں کہا گیا  کہ مکہ مکرمہ میں داخلے کے لئے انٹری پرمٹ ضروری ہوگا، نئے ضوابط کا مقصد حج کے عمل کو بہتر اور عازمین حج کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔