(ویب دیسک ) اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے 2 لارجر بینچ تشکیل دے دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس بابر ستار کے خلاف منفی سوشل میڈیا مہم پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے دونوں توہین عدالت کیسز پر دو لارجر بینچ تشکیل دے دیے ہیں۔
جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، جسٹس ارباب محمد طاہر پر بینچ کا حصہ ہوں گے۔ جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محموو جہانگیری، جسٹس اعجاز اسحاق خان بینچ کا حصہ ہوں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل دونوں توہین عدالت کیسز کی کاز لسٹ جاری ہوگی، عدالت میں کل دونوں کیسز کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے گا۔