آئی ٹی سسٹم تباہ، ایئرپورٹ پر مسافروں کی لمبی قطاریں، پانی اور کھانا بھی ناپید

آئی ٹی سسٹم تباہ، ایئرپورٹ پر مسافروں کی لمبی قطاریں، پانی اور کھانا بھی ناپید
کیپشن: IT system destroyed, long queues of passengers at the airport, water and food also missing

ویب ڈیسک: ایئرپورٹ پر مسافروں کی لمبی قطاریں، آئی ٹی سسٹم تباہ، مسافروں کو بھوکے پیاسے رہ کر گھنٹوں انتظار کرنا پڑا۔ یہاں تک کے متعدد مسافر ایئرپورٹ کے فرش پر ہی لیٹ کر رات گزارنے پر مجبور ہوگئے۔ رکیے یہ مناظر پاکستان یا کسی تیسری دنیا کے ملک کے نہیں بلکہ تہذیب یافتہ سمجھے جانے والے برطانیہ کے ایک ایئرپورٹس کے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز برطانیہ بھر میں پاسپورٹ آئی ٹی سسٹم کریش کرگیا۔ جس کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں ایئرپورٹس پر پھنسے مسافر رل گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ایئرپورٹس پر مسافروں کی بڑی تعداد ہونے کی وجہ سے نہ صرف ایئرپورٹس پر پانی ختم ہوگیا بلکہ مسافروں اور بچوں کو بھوکے سے بلکنا پڑا۔

دوسری جانب ایئرپورٹ سیکیورٹی حکام نے گھنٹوں سے فلائٹ کا انتظار کررہے مسافروں کو ایئرپورٹ سے باہر نکال دیا۔ جہاں گاڑیوں اور ٹیکسیوں کی کمی کی وجہ سے انہیں تکلیف کا سامنا رہا اور بہت سے مسافروں نے فرش پر لیٹ کر رات گزاری۔

بتایا گیا ہے کہ بارڈر کراسنگ کے نام سے بنایا گیا ڈیٹا بیس وائی فائی تک رسائی ختم ہونے کی وجہ سے کریش کرگیا۔ یہ سسٹم 3 سال قبل بنایا گیا تھا۔ جس پر 372 ملین پاؤنڈ کا خرچ ہوا تھا۔ 

تاہم رات 2 بجکر 10 منٹ پر ہوم آفس نے اپنے بیان میں کہا کہ مسئلے پر قابو پالیا گیا ہے اور انہیں کسی سائبر حملے کے شواہد نہیں ملے ہیں۔ تاہم سسٹم ٹھیک ہوجانے کے بعد بھی لندن میں ہزاروں مسافروں کو صبح ساڑھے چار بجے تک انتظار کروایا گیا۔

Watch Live Public News