پاکستان ہاکی ٹیم 13 سال بعد اذلان شاہ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

پاکستان ہاکی ٹیم 13 سال بعد اذلان شاہ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

(ویب ڈیسک )   پاکستان ہاکی ٹیم 13 سال بعد سلطان  اذلان شاہ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

اذلان شاہ ہاکی کپ میں جاپان نے ملائیشیا کو شکست دیدی ۔جس کے بعد جاپان اور پاکستان دونوں   اذلان شاہ کپ فائنل میں  پہنچ گئے ہیں۔

جاپان نے ملائیشیا کو  1-2 سے ہرایا ، جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر جاپان اور پاکستان کے 10،10 پوائنٹس ہوگئے۔

قبل ازیں   پاکستان نے  کینیڈا کو 4-5 گول سے شکست دی تھی۔ پاکستان کی جانب سے ابوبکر محمود نے 2 گول اسکور کیے، قومی ٹیم کے رانا عبدالوحید، لیاقت ارشد اور علی غضنفر نے 1،1 گول اسکور کیا۔

پاکستان اپنے پول کا پانچواں میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 10 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر  1:00 بجے کھیلے گا۔

واضح رہے کہ  گزشتہ ایونٹ میں پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل  کی تھی اور کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

یاد رہے کہ 13 سال بعد اذلان شاہ کپ کے فائنل میں پہنچا ہے  اس سے قبل   پاکستان 2011  میں  اذلان شاہ کپ کے فائنل میں پہنچا  تھا۔