ویمنز ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

ویمنز ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

(ویب ڈیسک ) بھارتی ویمن ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔

پاکستانی ویمنز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.2 اوورز میں 108 رنز بناکر آؤٹ ہوگئیں۔ پاکستان کی جانب سے  سدرہ امین 25  رنز کے ساتھ نمایاں رہیں ۔

بھارتی ٹیم کی جانب سے دپتی شرما  نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

بھارت نے 15 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔بھارتی ویمنز  کی جانب سے  سمرتی مندھانا نے 45 اور شفالی ورما  نے  40 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم اپنا دوسرا میچ اتوار کو نیپال کے خلاف کھیلے گی۔

Watch Live Public News