چیمپیئنز ٹرافی 2025: ہربھجن سنگھ کا پاکستان مخالف بیان سامنے آگیا

چیمپیئنز ٹرافی 2025: ہربھجن سنگھ کا پاکستان مخالف بیان سامنے آگیا
کیپشن: چیمپیئنز ٹرافی 2025: ہربھجن سنگھ کا پاکستان مخالف بیان سامنے آگیا

ویب ڈیسک: پاکستان میں منعقد ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی بھارتی سابق کرکٹرز کیجانب سے بھرپور مخالفت کی جارہی ہے۔ اس حوالے سے سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر ہربھجن سنگھ کا پاکستان مخالف بیان سامنے آگیا ہے۔ 

اپنے بیان میں ہربھجن سنگھ کہتے ہیں کہ میرا سوال ہے کہ بھارت پاکستان کیوں جائے؟ میرے اس سوال کا  کوئی جواب دے کہ بھارتی ٹیم کیوں پاکستان جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے میرے تحفظات ہیں۔ ان کے حالات ایسے ہیں کہ آئے دن کچھ نہ کچھ کام ہوتا ہے۔ واردات ہوتی ہے۔ میرا نہیں خیال کہ پاکستان جانا محفوظ  ہو گا۔ 

ہربھجن سنگھ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ  بھارتی بورڈ کا مؤقف بالکل درست ہے۔ کھلاڑیوں کی حفاظت سے بڑھ کر کچھ نہیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے جو اسٹینڈ لیا ہے میں اس کو اسپورٹ کرتا ہوں۔

Watch Live Public News