سویڈش اوپن فائنل  میں  بڑا اپ سیٹ، رافیل نڈال   کو نونو بورجیس سے شکست

سویڈش اوپن فائنل  میں  بڑا اپ سیٹ، رافیل نڈال   کو نونو بورجیس سے شکست

(ویب ڈیسک )  سویڈش ٹینس اوپن ٹورنامنٹ کے فائنل میں بڑا اپ سیٹ ہوگیا، معروف ٹینس اسٹاررافیل نڈال نونو بورجیس سے ہار گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سویڈش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پرتگال کے نونو بورجیس نے سابق عالمی نمبر ون رافیل نڈال کو  6-3، 6-2 سے شکست دی۔

37 سالہ رافیل نڈال گزشتہ سال کے آغاز سے انجریز کا سامنا کر رہے ہیں اور انہوں نے فرنچ اوپن 2022 کے بعد پہلی بار فائنل میں جگہ بنائی تھی لیکن وہ نونوبورجیس کے خلاف اچھا کھیل نہ پیش کرسکے۔

اپنا پہلا اے ٹی پی ٹائٹل جیتنے والے نونو بورجیس نےاعتراف کیا کہ سب کی طرح وہ بھی نڈال کو فاتح دیکھنا چاہتے تھے لیکن ان کے اندر کی کسی چیز نے انہیں ٹائٹل جیتنے پر مجبور کیا۔

بورجیس نے مزید کہا کہ میں کچھ دیر پہلے ہی اس لمحے کی خواہش کر رہا تھا۔میں خوش ہوں، میں واقعی میں نہیں جانتا کہ کیا کہوں۔ میں اس وقت بہت جذباتی ہوں۔

Watch Live Public News