پاکستان شاہینز کو ایمرجنگ ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں سری لنکا اے سے  شکست

پاکستان شاہینز کو ایمرجنگ ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں سری لنکا اے سے  شکست

(ویب ڈیسک ) ایمرجنگ ایشیا کپ ٹی 20 کے سیمی فائنل میں سری لنکا اے   پاکستان شاہینز کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔

مسقط میں کھیلے گئے سری لنکا اے نے پاکستان شاہینز کی جانب سے دیا جانے والا 136 رنز کا ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا اور پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔

پاکستان کی جانب سے عمیر بن یوسف کے 68 رنز کے علاوہ کوئی بیٹر نہ چلا اور بالرز بھی ہدف کا دفاع کرنے میں ناکام رہے۔

سری لنکا اے کی جانب سے  وکرما سنگھے نے میچ میں  نصف سنچری اسکور کی، لاہیرو نے 43 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

پاکستان شاہینز کی طرف سے  سفیان مقیم اور عباس آفریدی نے1،1 وکٹ حاصل کی۔

خیال رہے کہ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اے اور افغانستان اے کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔

Watch Live Public News