چیمپئنز ون ڈے کپ: مارخورز کو شکست، پینتھرز فائنل میں پہنچ گئے

چیمپئنز ون ڈے کپ: مارخورز کو شکست، پینتھرز فائنل میں پہنچ گئے

(ویب ڈیسک )   چیمپئنز ون ڈے کپ کے کوالیفائر 1 میں پینتھرز   مارخورز کو 7  وکٹوں سے شکست  دیکر فائنل میں پہنچ گئے۔

فیصل آباد میں کھیلے جانے والے  کوالیفائر1 میں مارخورز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مارخورز کی پوری ٹیم  137 رنز  بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

مارخورز کی جانب سے   حسیب ا للہ 3، کامران غلام 1 ،محمد رضوان 0 اور فخرز مان 11 رنز بناسکے۔  آغا سلمان نے 52 اور افتخار احمد نے 39 رنز بنائے۔

پینتھرز  کی طرف سے  صائم ایوب نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 اور محمد حسنین نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

پینتھرز نے 138 رنز کا ہدف 24 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پینتھرز کی جانب سے عثمان خان 54 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ عمر صدیق نے 35 اور صائم ایوب نے 33 رنز بنائے۔

چیمپئنز ون ڈے کپ میں اب بدھ کو ایلمینیٹر 1 میں اسٹالینز کا مقابلہ لائنز سے ہوگا،جیتنے والی ٹیم ایلمینیٹر 2 میں مارخورز کا سامنا کرے گی۔

Watch Live Public News