پی ایس جی کی چیمپئنز لیگ فتح کے بعد پیرس میں جشن تشدد میں بدل گیا

پی ایس جی کی چیمپئنز لیگ فتح کے بعد پیرس میں جشن تشدد میں بدل گیا
کیپشن: پی ایس جی کی چیمپئنز لیگ فتح کے بعد پیرس میں جشن تشدد میں بدل گیا

ویب ڈیسک: یورپی چیمپئنز لیگ کے فائنل میں پی ایس جی کی آرسنل پر فتح کے بعد فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جشن کا ماحول بدامنی اور تشدد میں تبدیل ہو گیا۔

مشتعل مظاہرین نے جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور پولیس کے ساتھ جھڑپیں شروع کر دیں، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے اور پولیس نے 400 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں مظاہرین نے بوتل بم پھینکے، دکانوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور سڑکوں پر آگ لگائی۔ بعض شرپسند عناصر نے آتش بازی پولیس کی جانب کر دی، جس سے کشیدگی مزید بڑھ گئی۔

جھڑپوں کے دوران کم از کم سات پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ گرفتار افراد کے قبضے سے تیزاب سے بھری بوتلیں اور دیگر خطرناک مواد برآمد ہوا۔

فرانسیسی حکام نے بتایا کہ ممکنہ ہنگامہ آرائی کے پیش نظر پیرس میں 22 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے، تاہم شہر کے مختلف حصوں میں تشدد کو مکمل طور پر روکنا ممکن نہ ہو سکا۔

واضح رہے کہ پیرس سینٹ جرمین نے چیمپئنز لیگ کے فائنل میں آرسنل کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا، جس کے بعد ہزاروں شائقین جشن منانے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے، مگر بعض مقامات پر یہ جشن تشدد میں بدل گیا۔

Watch Live Public News