(ویب ڈیسک ) پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر ساف انڈر 17 چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
تفصیلات کے مطابق آخری گروپ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 5-1 سے شکست دی۔ پاکستان کی جانب سے سبحان کریم نے دو گول کیے جبکہ طلحہ اور عبدالغنی نے ایک ایک گول کیا۔
ایک سری لنکا کا اون گول رہا۔ ہاف ٹائم پر پاکستان کو 3-0 کی برتری حاصل تھی ۔سری لنکن ٹیم نے 76 ویں منٹ میں کھیل کا اپنا واحد گول کیا۔