رہائش کے اعتبار سے دنیا کے بہترین شہروں کی فہرست ، پاکستان کا کونسا شہر؟

 رہائش کے اعتبار سے دنیا کے بہترین شہروں کی فہرست ، پاکستان کا کونسا شہر؟
کیپشن: most livable cities in the world
سورس: web desk

(ویب ڈیسک) 2024 کے رہائش کے اعتبار سے دنیا کے بہترین شہروں کی فہرست جاری کی گئی ہے،سالانہ رپورٹ کا مقصد یہ بتانا ہے کہ ایک شہر کتنا آرام دہ یا رہنے کے قابل ہے۔

اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کے مطابق لگاتار تیسرے سال، آسٹریا کا دارالحکومت ویانا، دنیا کا سب سے زیادہ قابل رہائش شہر ہے، ڈنمارک کا شہر کوپن ہیگن دوسرےنمبر پر اور سوئٹزر لینڈ کا شہر زیورخ تیسرے نمبر پر موجود ہے،آسٹریلیا کا شہر میلبورن چوتھے، کیلگری (کینیڈا) پانچویں، جنیوا (سوئٹزر لینڈ)، سڈنی (آسٹریلیا)، وینکوور (کینیڈا)، اوساکا (جاپان) اور آکلینڈ (نیوزی لینڈ) ابتدائی 10 شہروں میں شامل ہیں۔

ایشیا کے 10 سب سے زیادہ قابل رہائش شہر

 ایشیائی شہر عالمی سطح پر اپنے رہنے کے اسکور میں مسلسل بڑھ رہے ہیں، قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہانگ کانگ نے اس سال بڑی چھلانگ ریکارڈ کی، جو رینک میں 61 ویں سے 50 ویں نمبر پر آگیا،میلبورن، آسٹریلیا (عالمی سطح پر چوتھا)سڈنی، آسٹریلیا (7ویں)اوساکا، جاپان (9ویں ٹائی)آکلینڈ، نیوزی لینڈ (9ویں ٹائی)ایڈیلیڈ، آسٹریلیا (11ویں)ٹوکیو، جاپان (14ویں) نمبر پر ہے ۔

علاوہ ازیں پرتھ، آسٹریلیا (15ویں)برسبین، آسٹریلیا (16ویں)ویلنگٹن، نیوزی لینڈ (20ویں) اور سنگاپور، سنگاپور (26ویں) پر موجود ہے،  پاکستان کا ایک ہی شہر اس فہرست میں شامل ہوسکا، کراچی 173 میں سے 169ویں نمبر پر موجود ہے، کراچی گزشتہ سال بھی اسی نمبر پر موجود تھا۔

Watch Live Public News