(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، پیٹرول فی لیٹر 7 روپے 45 پیسے مہنگا کردیا گیا، قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 45 پیسے اضافہ ہونے پر فی لیٹر کی نئی قیمت 265 روپے 61 پیسے مقرر کردی گئی، ڈیزل کی نئی قیمت 277 روپے 45 پیسے مقرر،مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 88 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا ،وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔