سعودی سفارتخانےنے  اپنے شہریوں کو فوری طور پر لبنان چھوڑ دینے کی ہدایت کردی

سعودی سفارتخانےنے  اپنے شہریوں کو فوری طور پر لبنان چھوڑ دینے کی ہدایت کردی

(ویب ڈیسک )   سعودی سفارتخانے  کی جانب سے  اپنے شہریوں کو فوری طور پر لبنان چھوڑ دینے کی ہدایت کردی گئی۔

عرب نیوز کے مطابق لبنان میں سعودی سفارتخانہ نے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ وہ جنوبی لبنان میں حالیہ واقعات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

سفارتخانے نے تمام سعودی شہریوں پر زور دیا کہ وہ لبنان کا سفر کرنے سے گریز کریں اور وہاں موجود شہری فوری طور پر لبنانی سرزمین چھوڑ دیں۔

اس سے قبل اسرائیل کی فوج نے کہا کہ لبنان پر حملے کے منصوبے کی ’منظوری اور توثیق‘ ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے دونوں فریقین کے درمیان تقریباً روزانہ فائرنگ کا تبادلہ ہو رہا ہے۔رواں ماہ دونوں اطراف سے اس طرح کے تبادلے میں اضافہ ہوا ہے۔

Watch Live Public News