جاپان میں  کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن میں بڑی تبدیلی، ہولو گرافی ٹیکنالوجی پر مبنی نئے نوٹ جاری

جاپان میں  کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن میں بڑی تبدیلی، ہولو گرافی ٹیکنالوجی پر مبنی نئے نوٹ جاری

(ویب ڈیسک ) جاپان میں    کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن میں بڑی تبدیلی کردی گئی ہے اور اب   ہولو گرافی ٹیکنالوجی پر مبنی نئے نوٹ جاری  کردیے گئے ہیں۔

جاپان میں نئے بینک نوٹ 3 جولائی کو جاری کیے جا رہے ہیں۔ جو دنیا کے پہلے ہولو گرافی ٹیکنالوجی پر مبنی کرنسی نوٹ ہونگے۔ان نئے کرنسی نوٹوں پر  تاریخی شخصیات کے 3 ڈی پورٹریٹ موجود ہیں جو کرنسی  نوٹوں کے ساتھ حرکت کرتے محسوس ہوں گے۔

واضح رہے کہ   جاپان میں 20 سال بعد کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن میں پہلی بار تبدیلی کی جارہی ہے۔

نئے 10 ہزار، 5 ہزار اور ایک ہزار ین والے  نوٹوں میں نمبروں کو زیادہ بڑا کرکے پرنٹ کیا گیا ہے جس سے لوگ آسانی سے شناخت کر سکیں گے۔

10 ہزار ین کے نوٹ پر Eiichi Shibusawa کا چہرہ موجود ہوگا جنہوں نے   جاپان میں 500 سے زائد کمپنیوں کی بنیاد  رکھی تھی جبکہ ٹوکیو اسٹیشن کی عمارت بیک پر موجود ہے۔

5 ہزار ین کے نوٹ پر Umeko Tsuda نامی خاتون کا چہرہ موجود ہوگا۔انہوں نے عمر بھر خواتین کے سماجی رتبے کو بڑھانے کیلئے کام کیا جبکہ 1 ہزار ین کے نوٹ پر Shibasaburo Kitasato کا چہرہ موجود ہوگا۔ انہیں جدید جاپانی میڈیسن کا بانی قرار دیا جاتا ہے۔

Watch Live Public News