ہنگو، حلقہ این اے 33 پر ضمنی انتخاب، پہلا غیر حتمی نتیجہ موصول ہو گیا

ہنگو، حلقہ این اے 33 پر ضمنی انتخاب، پہلا غیر حتمی نتیجہ موصول ہو گیا
ہنگو : این اے 33 ہنگو میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا ہے. ضمنی انتخاب نتائج موصول بھی موصول ہونے شروع ہو گئے ہیں. ضمنی انتخاب کا پہلا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ گورنمنٹ ڈگری کالج ہنگو سے موصول ہوا. تمام 4 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج پبلک نیوز کو موصول ہو گئے. کل رجسٹرڈ 1124 ووٹوں میں سے 159 ووٹ پول ہوئے. پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ندیم خیال 95 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ جے یوآئی کے امیدوار مفتی عبد اللہ نے 52 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کرلی. اے این پی کے امیدوار سعید عمر نے 10 ووٹ حاصل کئے. ایک اور نتیجے کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول توغ سراۓ میں جے یو آئی کے عبیداللہ نے85 جبکہ تحریک انصاف کے ندیم خیال نے 69 ووٹ حاصل کیے. واضح رہے کہ ہنگو کی 2 تحصیلوں کے 210 پولنگ اسٹیشنز میں صبح 8 بجے سے 5 بجے تک بلا تعطل پولنگ جاری رہی، این اے 33 کے بیشتر پولنگ اسٹیشنز میں مرد اور خواتین ووٹرز نے بہت کم تعداد میں ووٹ پول کیا. یہ نشست تحریک انصاف کے ایم این اے حاجی خیال کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔