پنجاب حکومت  کا انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کے خلاف ریفرنس دائر 

corps commander house after 9 may
کیپشن: corps commander house after 9 may
سورس: google

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت کی جانب سے انسداد دہشت گردی عدالت جج ملک اعجاز آصف کے خلاف ریفرنس دائرکردیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 9 مئی کے درج مقدمات کی سماعت ہونا تھی تاہم ریفرنس کے متعلق پتہ چلنے پر انسداد دہشت گردی جج ملک اعجاز آصف نے صبح  تمام کیسز کی  سماعت بغیر کاروائی 30 اپریل تک ملتوی کر دی۔

شیخ رشید، شہریار آفریدی، زرتاج گل، اجمل صابر، سمابیہ طاہر اور راجہ بشارت عدالت پیش ہوئے۔

تاہم ملزمان میں چالان نقول کی کاپیاں تقسیم نہ کی جا سکی ۔سماعت ملتوی ہونے پر پی ٹی آئی رہنما انسداد دہشت گردی عدالت سے روانہ ہوگئے ۔

یادرہے10 فروری کو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی 2023 کے تناظر میں درج کیے جانے والے 12 مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کی تھی جبکہ شیخ رشید کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

Watch Live Public News