مدرسے کے طالب علم سے بدفعلی کے کیس میں پیش رفت

مدرسے کے طالب علم سے بدفعلی کے کیس میں پیش رفت
لاہور (پبلک نیوز)‌ مدرسے کے طالب علم سے بدفعلی کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ سیشن کورٹ لاہور میں طالب علم سے زیادتی کیس میں ملوث ملزم مفتی عزیز الرحمان کا ویڈیو فرانزک کروانے کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے آئندہ سماعت پر ویڈیو فرانزک کے حوالے سے ایف آئی سے دلائل طلب کر لیے. ملزم عزیز الرحمان نے درخواست میں مبینہ بدفعلی کی ویڈیو کو مسترد قرار دیا تھا. درخواست میں پنجاب فرانزک ایجنسی اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے. ملزم مفتی عزیز نے الزام عائد کیا کہ تفتیشی نے تفتیش کے دوران حقائق کو چھپایا اور دوران تفتیش ان پر تشدد کیا گیا ،انہوں نے کہا ویڈیو کو ایڈٹ کرکے میرے نام کے ساتھ منسوب کیا گیا، عدالت ویڈیو کا فرانزک کروانے کا حکم دے.خیال رہے کہ اپنے شاگرد سے بدفعلی کے ملزم کو پولیس نے 20 جون کو میانوالی سے دو بیٹوں سمیت گرفتار کیا تھا .

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔