میلسی (پبلک نیوز) ٹبہ سلطان پور ملتان روڈ بسم اللہ آئل ملز کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم، حادثہ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد جاں بر نہ ہو سکے جو حادثہ کے باعث جاں بحق ہو گئے۔ خوفناک تصادم کے دوران جاں بحق ہونے والوں کی شناخت منیر اور عامر کے نام سے ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے دونوں لڑکے دانش سکول میں پیپر دینے کے لیے آ رہے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں کی نعشیں آر ایچ سی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔