(ویب ڈیسک ) ناران کی سیر کو جانے والے سرگودھا کے ایک ہی خاندان کے 9 سیاح دو گاڑیوں سمیت 15 دن سے لاپتہ ہیں، صدمے سے ایک نوجوان سیاح کی والدہ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں۔
لواحقین کی جانب سے نعش کوٹ مومن روڈ پر رکھ کر شدید احتجاج کیا جا رہا ہے اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی جا رہی ہے۔
لواحقین 9 مغویوں کی بازیابی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ لواحقین نے سڑک پر ٹائر جلا کر روڑ کو بلاک کر دیا ۔
14 روز گزرنے کے باوجود 9 افراد کا کوئی سراغ نہ مل سکا، اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔ جبکہ کئی روز گزرنے کے باوجود تھانہ پھلروان پولیس خاموش تماشائی ہے۔
اغواء ہونے والوں میں مظہر اقبال ، محمد وارث، محمد سمیع ،محمد فیصل،محمد نثار، محمد منیر، محمد اسلم ،اور وقاص شامل ہیں۔14 روز سے اپنے بیٹے کا انتظار کرتی ماں صدمہ سے چل بسی۔
متاثرہ فیملی نے آئی جی پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔