شہباز گل کا دوبارہ جسمانی ریمانڈ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

شہباز گل کا دوبارہ جسمانی ریمانڈ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کے وکلا نے فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کے دوبارہ جسمانی ریمانڈکا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ شہباز گل کے وکلا نے فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔ وکلا کی جانب سے ریمانڈ کیخلاف درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں ایڈیشنل سیشن جج ، آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے،اس کے علاوہ ایس ایس پی ، ایس ایچ او اور مجسٹریٹ بھی درخواست میں فریق ہیں۔ ادھرعدالتی حکم پر پولیس شہباز گل کو لینے اڈیالہ جیل روانہ ہوگئی ہے، پولیس تحریری فیصلہ کی تصدیق شدہ کاپی کے ساتھ جیل روانہ ہوئی۔ واضح رہے کہ عدالت نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر شہباز گل کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے،اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی فوجداری نگرانی اپیل پر محفوظ شدہ فیصلہ سنا یا، ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے پولیس کی فوجداری نگرانی اپیل منظور کر لی. جج نے حکم دیا ہے کہ شہباز گل کو مزید 48 گھنٹے کے لیے پولیس کے حوالہ کیا جاتا ہے. گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج کو جسمانی ریمانڈ کی پولیس نظرثانی درخواست دوبارہ سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے پولیس کی جانب سے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔