سائفرگمشدگی کا معاملہ پرحکومت نےخصوصی پراسیکویٹرز ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نےخصوصی پراسیکویٹرز ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، ٹیم میں ایڈوکیٹ شاہ خاور,رضوان عباسی اور زولفقار نقوی شامل ہوں گے،خصوصی پراسکیوشن ٹیم کیلئے وزارت داخلہ نے سمری وزارت قانون کو بھجوائی ہے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے خصوصی پراسیکویٹرز ٹیم کی سفارش کی گئی ہے۔ سائفر گمشدگی کے معاملے پر ایف آئی اے نے چئیرمین پی ٹی آئی کےخلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز انسداد دہشت گردی ونگ میں ایف آئی اے کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں سائفر گمشدگی سے متعلق سنگین دفعات شامل کی گئیں تھیں ۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان سائفر تحقیقات میں شامل تفتیش ہوگئے تھے ، ایف آئی اے کی طلبی پر اعظم خان جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم کے سامنےپیش ہوئےتھے۔ سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نےایف آئی اے ہیڈکوارٹر میں جے آئی ٹی کو اپنا بیان بھی ریکارڈ کرا دیاتھا۔