بہاولنگر۔مہنگائی کے آفٹر شاکس سامنے آنے لگے، مہنگائی سے تنگ دولہا بارات چھوڑ کر پیپلزپارٹی کی احتجاجی ریلی میں پہنچ گیا. بہاولنگر میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جب کالج روڈ پر جاتی ہوئی بارات میں موجود دولہا پیپلزپارٹی کی احتجاجی ریلی میں پہنچ گیا، دولہا نے جب احتجاجی ریلی دیکھی تو گاڑی روک لی. دولہا نے پیپلزپارٹی کی ریلی میں مہنگائی کے خلاف نعرے بھی لگائے . دولہا کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے شادی کرنا بھی بہت مشکل کردیا ہے۔ پیپلزپارٹی کی احتجاجی ریلی میں شامل ہوکر حکومت کا احساس دلانے کی کوشش کی ہے .موجودہ حکومت کے دور میں مہنگائی کی وجہ سے عوام بہت زیادہ پریشان ہے ۔ ریلی میں شامل ہوکر اور احتجاج کرنے کے بعد دولہا بارات میں واپس شامل ہوگیا.