جمائما اور سجل علی کی تصاویر سوشل میڈیا پروائرل

جمائما اور سجل علی کی تصاویر سوشل میڈیا پروائرل
ویب ڈیسک : وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ اور پاکستانی اداکارہ سجل علی کی انسٹاگرم تصویر وائرل ہورہی ہے۔یہ تصاویر جمائما کی جانب سے کچھ گھنٹے قبل انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہیں جو جمائما کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کی سیٹ پر اداکارہ سجل علی اور شبانہ اعظمی کے ساتھ لی گئی ہیں۔

جمائما کی پوسٹ کے مطابق تصاویر فلم کی شوٹنگ کے آخری دنوں کی ہیں۔ جمائما نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خوبصورت سیٹ کی تصویر بھی شیئر کی ہے جسے دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ فلم میں کوئی تہوار یا شادی کی تقریب کا منظر بھی فلمایا گیا ہے ۔

جمائما کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر کو اداکارہ سجل علی کی جانب سے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ فلم ’واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ فلم کی کہانی جمائما خان نے خود لکھی ہے جو ان کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ محبت اور شادی کی کہانی سے متاثر ہے۔
جب کہ فلم کے ہدایت کار آسکر ایوراڈ یافتہ شیکھر کپور ہیں جو مشہور فلم مسٹر انڈیا ، الزبتھ سمیت کئی بالی وڈ اور ہالی وڈ فلمیں بنا چکے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔