اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے لاہور کے بعد اسلام آباد میں بھی "میاواکی" جنگلات اگانے کا آغاز کردیا۔ وزیراعظم نے پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے اسلام آباد میں جاپانی طرز "میاواکی" جنگلات اگانے کا آغاز کردیا ہے، عمران خان نے پودا لگا کرمہم کا آغازکیا کردیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں زمین اور سوچ دونوں میں تبدیلی لارہے ہیں۔ پچھلے 20 سال میں لاہور میں 70 فیصد درخت کاٹے گئے، آئندہ نسل کےلیے ضروی ہے کہ وہ اپنے طرز عمل کو بدلیں.
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پشاور اور لاہور گارڈن سٹی کہلائے جاتے تھے۔ لاہور میں 50 ایسے مقامات میں جہاں 10 سال میں درخت لگیں گے۔