حکومت کا آئی پی پیز کو 403 ارب جاری کرنے کا فیصلہ

حکومت کا آئی پی پیز کو 403 ارب جاری کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) حکومت کا آئی پی پیز کو 403 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ دو بڑی آئی پی پیز حب کو اور کیپکو کو 156 ارب98 کروڑ30 لاکھ ادا کئے جاہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق 1994 کے معاہدوں والی 6 آئی پی پیز کو 57 ارب21 کروڑ روپے ادا کئے جاہیں گے۔ 2002 کے معاہدوں والی 12 آئی پی پیز کو 145 ارب 70 کروڑ 20لاکھ روپے ادا کئے جاہیں گے۔ قابل تجدید توانائی کے 26 آئی پی پیز کو 43 ارب 30 کروڑ 30 لاکھ ادا کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق 46 آئی پی پیز کو 403 ارب کی رقم دو اقساط میں ادا کی جائےگی۔ حکومت نے تمام آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدے کرنے کا بھی اعلان کیا ہوا ہے۔نئے معاہدوں سے گردشی قرضوں میں کمی آئے گی.

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔