عمران خان کو ڈیتھ سیل میں بھیجنے کی تیاریاں ، فواد چودھری

عمران خان کو ڈیتھ سیل میں بھیجنے کی تیاریاں ، فواد چودھری

(ویب ڈیسک ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری  نے کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقات پر بھی مکمل پابندی لگا دی گئی ہے،  ہمیں ڈر ہے کے عمران خان کو ڈیتھ سیل میں ناں کہیں بیجھ دیا جائے۔

 فوادچودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ موجودہ پی ٹی آئی قیادت کو عمران خان کی رہائی سے کوئی مطلب نہیں، پی ٹی آئی  میں موجود لوگ نظریاتی نہیں پلانٹڈ ہیں۔  سلمان اکرم راجہ، شیخ وقاص اور دیگر لوگ نظریاتی نہیں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل میں چھ سو سے زائد دن ہو گئے ،  عمران خان  سے ملاقات پر بھی مکمل پابندی لگا دی گئی ہے ،  ہمیں ڈر ہے کے عمران خان کو ڈیتھ سیل میں ناں کہیں بیجھ دیا جائے۔

فواد چوھری نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کے لئیے عمران خان ریلیز کمیٹی بنا رہے ہیں۔ ریلیز کمیٹی میں تمام وہ لوگ ہونگے جنہیں زبردستی پی ٹی آئی سے الگ کیا گیا تھا۔ عمران خان ریلیز کمیٹی بہت جلد بن جائے گی تمام پرانی پی ٹی آئی   قیادت سے بات ہورہی ہے۔

قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ  جب عمران خان کے مقدمے ملتوی کر کے انھیں قید تنہائی میں ڈال دیا گیا ہے، پی ٹی آئی کی جعلی قیادت اپنے دفتروں میں پیسے گن رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ذرا شرم ہو یہ لوگ اڈیالہ کے باہر فیصل، نعیم پنجوتھہ اور مبشر کے ساتھ جاتے، لیکن ان کو صرف اپنی پوزیشن اور فنڈنگ سے دلچسپی ہے۔

Watch Live Public News