بلال یاسین کیس میں اہم پیش رفت

بلال یاسین کیس میں اہم پیش رفت
ن لیگی ایم پی اے بلال یاسین پر فائرنگ کا معاملہ پر اہم پیش رفت سامنے آ ئی ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ بلال یاسین پر حملہ کے ماسٹر مائنڈ میاں وکی کی دبئی سے گرفتاری کے ریڈ وارنٹ جاری کر دیئے گئے ہیں. ذرائع کے مطابق حملے کے ماسٹر مائنڈ معروف بکی کی گرفتاری کیلئے ریڈ وارنٹ وزارت داخلہ کو بھجوا دیئے گئے ہیں،وزارتِ خارجہ نے دبئی کی وزارت خارجہ کو میاں وکی کے ریڈ وارنٹ بھجوا دیئے. ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دبئی وزارت خارجہ کو ماسٹر مائنڈ میاں وکی کے ریڈ وارنٹ موصول ہوگئے ہیں. دبئی میں قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد ماسٹر مائنڈ میاں وکی کی گرفتاری جلد متوقع ہے. واضح رہے کہ بلال یاسین پر 31 دسمبر کو قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے تھے، انھیں کئی گولیاں لگی تھیں، اس معاملے میں شوٹرز کو اسلحہ فراہم کرنے والے افضل پٹھان کی گرفتاری عمل میں آئی تھی، دوران تفتیش افضل کے انکشاف پر 2 اہم کرداروں ساجد گرمااور محسن کے نام سامنے آئے، بلال یاسین پر حملے میں مجموعی طور پر 6 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ بعد ازاں، پولیس نے انکشاف کیا کہ اس کیس میں دبئی اور برطانیہ سے گینگز آپریٹ کرنے والا انڈر ورلڈ مافیا کا کردار بھی سامنے آ یا ہے، اسلحے کے گرفتار امپورٹر کا انڈر ورلڈ مافیا کے ساتھ رابطے ہیں، پولیس نے اس سے متعلق ثبوت حاصل کر لیے، زیر حراست ملزمان کے بیانات میں اس سلسلے میں بڑے انکشافات ہوئے۔

Watch Live Public News