وزیراعظم نے ہری پور میں اسپیشل ٹیکنالوجی زون کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم نے ہری پور میں اسپیشل ٹیکنالوجی زون کا سنگ بنیاد رکھ دیا
پبلک نیوز: وزیراعظم عمران خان نے ہری پور میں اسپیشل ٹیکنالوجی زون کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ انہوں نے کہا آنے والا دور ٹیکنالوجی کا دور ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کمپنز کے راستے میں تمام رکاوٹیں دور کر رہے ہیں۔ اسپیشل ٹیکنالوجی زون اچھا قدم ہے۔ کوالٹی ایجوکیشن کا فائدہ آنے والی نسلیں اٹھائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کوالٹی ایجوکیشن کا آنے والی نسلیں فائدہ اٹھائیں گی۔ ہماری حکومت نے یکساں نصاب تعلیم بنایا، سپیشل ٹیکنالوجی زون کا یوتھ کوبہت فائدہ وگا۔ ایک دفعہ بے روزگار پی ایچ ڈی والوں نے میرے گھرکے باہر مظاہرہ کیا۔ قوم مشترکہ نظریے سے بنتی ہے۔ ٹیکنالوجی کمپنی کے راستے میں تمام رکاوٹوں کودورکررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سپیشل ٹیکنالوجی میں جتنا بھی انویسٹ کریں گے اتنا ہی نوجوانوں کو فائدہ ہوگا۔ بطور وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے بہت اچھے کام کیے۔ وقت ثابت کرے گا پرویزخٹک کی حکومت کا یہ بڑا قدم تھا۔ آنے والا دور ٹیکنالوجی کا دور ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔