اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت سے افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو واقعہ سے متعلق ضروری ہدایات جاری کر دی گئیں۔ وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا میں ملوث افراد کو پکڑنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ وزیر اعظم نے وزیر داخلہ کو مزید ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حقیقی بنیاد پر واقعہ کی تحقیقات کرنی چاہئیں اور مجرموں کو 48 گھنٹوں کے اندر بے نقاب اور قانون کی گرفت میں لائیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق معاملہ کی مکمل تحقیقات اور اس میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کے لیے تمام تر کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اسلام آباد پولیس افغان سفیر کی بیٹی اور لواحقین سے مستقل رابطے میں ہے۔