’’عامر خان کو کیوں میری طرح ہراساں نہیں کیا گیا ‘‘

’’عامر خان کو کیوں میری طرح ہراساں نہیں کیا گیا ‘‘
ممبئی ( ویب ڈیسک ) بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کے ستارے ان دنوں گردش میں ہیں ٗ ان کا پاسپورٹ بلاک ہے جس کیلئے عدالت نے نئی تاریخ دیدی ہے جبکہ ان کا ٹویٹر اکائونٹ بھی بلاک ہے شاید اسی لئے وہ پھٹ پڑیں اور انہوں نے ایک غیر معروف سوشل میڈیا ویب سائٹ پر لکھا کہ جب عامر خان نے بھارت میں عدم برداشت کی بات کی تھی اور بی جے پی کی حکومت شدید ناراض ہو گئی تھی تو کسی نے بھی ان کا پاسپورٹ ضبط کر کے انہیں ہراساں نہیں کیا تھا۔ کنگنا رناوت نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ عامر خان کو اذیت دی گئی تھی ٗ نہ ان کو ہراساں کیا گیا تھا اور نہ ہی ان کا پاسپورٹ ضبط کیا گیا تھا ٗ عدالت نے میرا مقدمہ تقریباً خارج کردیا ہے لیکن پھر بھی میری پاسپورٹ سے متعلق درخواست کیلئے اگلی تاریخ دیدی گئی ہے ٗ عدالت کا کہنا ہے کہ میری درخواست واضح نہیں ہے ۔یاد رہے کہ بھارتی اداکارہ کی سوشل میڈیا ٹویٹس کو لیکر بھارتی حکومت عدم تحفظ کا شکار ہو گئی تھی اور مبینہ طور پر بھارتی حکومت کی درخواست پر ٹویٹرنے ان کا ائونٹس بلاک کردیا تھا ٗ کنگنا کے اوپر اس حوالے سے عدالت میں کیس بھی چل رہا ہے جہاں پر ان کے غیر ذمہ دارانہ بیان کو لیکر کوئی واضح ثبوت نہ ملنے پر اب فیصلہ ان کے حق میں آنے کی امید ظاہر کی ہے۔ کنگنا رناوت کا پاسپورٹ بلاک ہونے کی وجہ سے ان کی فلم کی شوٹنگ متاثر ہو رہی اس کیلئے انہوں نے اپنے پاسپورٹ کی تجدید کیلئے عدالت سے درخواست دی تھی ٗ عدالت نے یہ ریمارکس دئیے کہ کنگنا نے تمام تفصیلات اپنے وکیل کو فراہم نہیں کیں اس وجہ سے اگلی تاریخ دے رہے ہیں۔