انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر تراسی پیسے کے اضافے سے 208 روپے 50 پیسے کی تاریخی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ یہ بات ذہن میں رہے کہ شہباز موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے سے اب تک امریکی ڈالر کی قیمت میں 26 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی پاکستانی تاریخ میں پہلی بار 210 روپے کی ریکارڈ سطح پر خرید وفروخت دیکھی جا رہی ہے۔ غزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 1 روپیہ اکیس پیسے مہنگا ہو کر 207 روپے 67 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر 208 روپے پچاس پیسے کی نئی بلند ترین سطح پردیکھی گئی تھی۔ امریکی ڈالر کی قدر میں اس اضافے سے پاکستان پر بیرونی قرضے کا حجم تین ہزار ارب روپے تک بڑھ چکا ہے۔