حکومت کا انتخابی اصلاحات جلد مکمل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا انتخابی اصلاحات جلد مکمل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے انتخابی اصلاحات جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اتحادیوں نے سیاسی بحران اور معاشی استحکام کےلیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکومتی اتحاد کا اجلاس ہوا،اس اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ فضل الرحمان ، ،خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر اتحادیوں نے شرکت کی۔ وفاقی کابینہ کے سینئر اراکین بھی شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے کا جائزہ لیا گیا، فیصلے پر باقاعدہ ردعمل سے قبل قانونی ماہرین اور اٹارنی جنرل سے رائے لینے کا فیصلہ کیا گیا۔اتحادیوں نے معیشت کے استحکام کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے انتخابی اصلاحات جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، فوری الیکشن کی تاریخ دینے کا عمران خان کا مطالبہ مسترد کردیا گیا۔پنجاب میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا، ن لیگ اس حوالے سے الگ سے بھی مشاورت کرے گی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اتحادیوں نے سیاسی بحران اور معاشی استحکام کےلیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی، وزیراعظم نے روپے کی قدر میں اضافے اور دیگر معاشی امور پر اتحادیوں کو اعتماد میں لیا ۔شرکاء نے عمران خان کی چار سالہ کارکردگی کی حقیقت عوام کے سامنے لانے پر زور دیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔