پاکستان کے کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
لاہور: پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے بلند ترین 14 میں سے 12 چوٹیاں سر کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق شہروز نے 8,167 میٹر بلند دنیا کی ساتویں بلند ترین چوٹی داولاگیری کو سر کرلیا، شہروز کاشف نے بلند ترین 14 میں سے 12 چوٹیاں سر کرلیں ۔ 21 سالہ شہروز آٹھ ہزار میٹر سے بلند 12 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیماء ہیں، اس سے قبل منگما ڈیوڈ شیرپا نے 30 سال کی عمر میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔ شہروز کاشف داولا گیری سر کرنے والے دوسرے پاکستانی ہیں، شہروز کاشف سے قبل سرباز علی نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا ۔ شہروز اور سرباز دونوں 12، 12 بلند ترین چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔ شہروز کاشف تمام 14 "ایٹ تھاوزنڈرز" سب سے کم عمر میں سر کرنا چاہتے ہیں، شہروز کو ریکارڈ مکمل کرنے کیلئے چوایو اور شیشاپنگما سر کرنا باقی ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔