کینیڈا کاسابق فوجی اہلکارافغان طالبان کے ہاتھوں گرفتار

کینیڈا کاسابق فوجی اہلکارافغان طالبان کے ہاتھوں گرفتار
کیپشن: کینیڈا کےسابق فوجی افغان طالبان کے ہاتھوں گرفتار

ویب ڈیسک: کینیڈا کے سابق فوجی ڈیوڈ لاوری کو افغانستان میں مبینہ طور پر طالبان نے گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیوڈ لاوری“کینیڈین ڈیو“ کے نام سے مشہور ہیں جو کینیڈین آرمی میں بطور سولجر فرائض انجام دے چکے ہیں، اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ انہیں افغانستان میں طالبان نے گرفتار کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع نے تصدیق کی کہ ڈیوڈ لاوری کو پیر کے روز کابل میں لینڈنگ کے فوراً بعد گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈیوڈ لاوری کابل میں ایک نجی سیکیورٹی فرم ’ریوین راے کنسلٹنگ سروسز‘چلاتے ہیں۔ وہ برسوں سے افغانستان میں کام کر رہے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان نے انہیں قید کر رکھا ہے، تاہم درست مقام کے بارے میں تفصیلات سامنے نہ آسکیں۔

گلوبل افیئرز کینیڈا نے تصدیق کی ہے کہ وہ افغانستان میں ایک کینیڈین شہری کے ملوث ہونے کے واقعے سے آگاہ ہے اور قونصلر مدد فراہم کر رہا ہے۔

ڈیوڈ لاوری نے سال 2021 میں سقوط کابل کے دوران سرخیوں کا حصہ تھے۔ افغانستان سے کینیڈا کے سفارت خانے کے عملے کے جانے کے بعد انہوں نے 100 سے زائد افغان شہریوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے میں مدد کی تھی۔

Watch Live Public News