ترجمان دفتر خارجہ کی انگریزی روزنامچے میں دفترخارجہ سے منسوب خبر کی تردید

ترجمان دفتر خارجہ کی انگریزی روزنامچے میں دفترخارجہ سے منسوب خبر کی تردید
کیپشن: ترجمان دفتر خارجہ کی انگریزی روزنامچے میں دفترخارجہ سے منسوب خبر کی تردید

ویب ڈیسک: دفتر خارجہ نے ایک مقامی انگریزی اخبار میں شائع اپنے ترجمان سے منسوب پاکستان میں امریکی مداخلت سے متعلق بیان کو مسترد کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے  جاری بیان میں  ایک مقامی انگریزی روزنامہ میں چھپنے والی وزارت خارجہ سے منسوب خبر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم متعلقہ اخبار کے مدیران کے ساتھ رابطے میں ہیں، اخبار کے مدیر سے ادارتی معیار اور صحافتی اخلاقیات پر بات چیت کر رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ میڈیا کوچاہیے کہ وزارت خارجہ سے منسوب کسی بھی خبر کو شائع کرنے سے پہلے وزارت خارجہ سے تصدیق کر لیں۔

مقامی اخبار میں کانگریس ارکان کے خط پر ترجمان دفتر خارجہ کا بیان شائع کیا گیا ہے، ترجمان کے نام سے بیان میں شائع کیا گیا کہ کانگریس ارکان کا خط پاکستان کے اندورنی معاملات میں کھلی مداخلت ہے۔

 واضح رہے کہ جمعہ کو 50 کے قریب امریکی قانون سازوں نے خط لکھ کر امریکی صدر جو بائیڈن سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ 20 جنوری کو اپنی مدت صدارت ختم ہونے سے پہلے پاکستانی حکومت پر دباؤ ڈالیں کہ وہ عمران خان کے ساتھ دیگر سیاسی قیدیوں کو رہا کرے۔

Watch Live Public News