حسن نواز کی کمپنی  کودیوالیہ قرار دینے پر شریف خاندان کے ترجمان کا بیان آگیا

حسن نواز کی کمپنی  کودیوالیہ قرار دینے پر شریف خاندان کے ترجمان کا بیان آگیا

(ویب ڈیسک )  نواز شریف خاندان کے ترجمان   کا   برطانوی عدالت سے حسن نواز کی کمپنی کو دیوالیہ قرار دینے کی خبر پر بیان آگیا ہے۔

ترجمان نواز شریف خاندان کا کہنا ہے کہ   دیوالیہ کرنے کے عمل کا آغاز 1972 سے ہوا جب پہلی مرتبہ ذوالفقار علی بھٹو صاحب کے زمانے میں صنعتوں کو نیشنلائز کیا گیا جس میں شریف خاندان بھی شامل تھا ، اس کے بعد جنرل پرویز مشرف نے یہی کام کیا، ظلم کی انتہا کرتے ہوئے شریف خاندان کے ذاتی گھروں پر قبضہ کر لیا اور فیکٹریاں سیل کر دیں گئیں ۔

ترجمان نے کہا کہ  اس کے بعد ثاقب نثار اینڈ کمپنی نے اپنے دور ستم میں یہ ظلم دہرایا اور شریف خاندان کی انڈسٹری کو تباہ و برباد کر دیا، شریف خاندان کو صرف سزا دینے کے لیے ان کے خاندان کے کاروبار کو چار بار دیوالیہ کرایا جا چکا ہے ۔

ترجمان نواز شریف خاندان کا کہنا تھا کہ   شریف خاندان کے لیے یکے بعد دیگرے آنے والے ایسے اتار چڑھاؤ کوئی نئی بات نہیں، ملک وقوم اور اصولوں کی خاطر شریف خاندان نے برسوں کی محنت سے چلنے والے نجی کاروبار کے نقصانات اور ذاتی دکھ برداشت کیے  ۔

ترجمان نے مزید کہا کہ  کمپنیوں کے دیوالیہ ہونے کے عرصے کے دوران ٹیکس نہیں دیا جاتا ، برطانوی عدالت نے حسن نواز کے اسی موقف کو درست قرار دیا ہے۔

Watch Live Public News