سپیمنگ اور ہیٹ سپیچ پر قابو پانے کے اقدام کے طور پر صارفین کمیونٹیز کو سرچ نہیں کر سکیں گے۔ واٹس ایپ نئے فیچرز میں میسیج فارورڈ کرنے کی لمٹ اور دیگر اینٹی ابیوز ٹولز استعمال کرنے کا ارادہ بھی رکھتا ہے۔ واٹس ایپ کے مطابق کمیونٹیز کی لانچ سے قبل گروپ کے فیچرز میں متعدد تبدیلیاں لائی جائیں گی۔ نئی تبدیلیوں کے تحت وائس کالنگ میں اب 32 افراد شامل کیے جا سکیں گے۔ فائل شیئرنگ کا سائز دو جی بی تک بڑھا دیا جائے گا۔ میسیجز میں ایموجی ری ایکشنز شامل کیے جا سکیں گے اور ایڈمنز کو کسی بھی چیٹ میں سے ناپسندیدہ پیغامات ہٹانے کا اختیار مل جائے گا۔ میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ بھی چند روز قبل یہ کہہ چکے ہیں کہ آئندہ چند ماہ میں کمیونٹیز کا فیچر متعارف کرا دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میٹا فیس بک، میسنجر اور انسٹاگرام کے لیے کمیونٹی میسیجنگ فیچرز متعارف کرا رہا ہے۔ چند ہفتے قبل واٹس ایپ نے پرائیویسی کی جدید سیٹنگز متعارف کرائی ہیں جس کے بعد اب صارفین اپنی پروفائل کی معلومات مخصوص رابطوں سے چھپا سکیں گے۔ اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن 2.21.23.14 میں اپ ڈیٹ کے بعد اب صارفین ان کانٹیکٹس کا انتخاب کر سکیں گے جو ان کی پروفائل پکچر، لاسٹ سین اور اکاؤنٹ کی معلومات دیکھیں گے۔ واٹس ایپ نے یہ اپ ڈیٹ چار ماہ قبل جاری کی تھی لیکن اس کی رسائی مخصوص صارفین تک ہی محدود تھی البتہ ایپ نے اب اسے عام صارفین کے لیے بھی متعارف کرا دیا ہے۔???? We're excited to announce a new feature rolling out later this year called Communities!
With Communities, you'll be able to bring related groups together in a way that helps you organize meaningful connections easily and privately. pic.twitter.com/eatAZQCmc3 — WhatsApp (@WhatsApp) April 14, 2022
اپریل کے مہینے میں یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ ایک نئی اپ ڈیٹ متعارف کروا رہا ہے کہ جس میں اب فارورڈ میسجز ایک سے زیادہ گروپس میں بھیجنا ناممکن ہوجائے گا۔ واٹس ایپ کی ہر سرگرمی پر نظر رکھنے والی سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کی تازہ ترین اپ ڈیٹ میں صارفین جب پہلے سے فارورڈ کیے گئے میسج کو زیادہ واٹس ایپ گروپس میں بھیجنے کی کوشش کریں گے تو انہیں اب وارننگ دی جائے گی ۔ واٹس ایپ کی طرف سے الرٹ میں یہ کہا جائے گا کہ فارورڈ کردہ پیغامات صرف ایک گروپ چیٹ پر ہی بھیجے جا سکتے ہیں۔ یہ فیچر پہلے کچھ اینڈرائیڈ بیٹا صارفین کے لیے شروع کیا گیا تھا لیکن اب اسے مزید ٹیسٹرز اور iOS صارفین کے لیے بھی بڑھایا جا رہا ہے۔