انتشار پھیلانے والی 750 ویب سائٹس بند کر دی ہیں

انتشار پھیلانے والی 750 ویب سائٹس بند کر دی ہیں
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم نے انتشار پھیلانے والی ایسی 750 ویب سائٹس بند کر دی ہیں جو داخلی صورتحال میں خرابی پیدا کر رہی تھیں، قوم کوتقسیم کر کے تفریق پیدا کرنے کی منظم کوششیں کی جا رہی ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حسینیہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی یکجہتی کے پیغام کو پذیرائی سول سوسائٹی کے تعاون سے ملتی ہے،یکجہتی ، برداشت اور یگانگت کا پیغام آگے پہنچانا بہت ضروری ہے، ہم اور ہمارا خطہ ایک نازک دور سے گزر رہا ہے، سوشل میڈیا پر ایسا مواد چلایا جاتا ہے جس سے لوگوں کی دل آزاری ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوچنے کی بات ہے یہ ایسا کون، کیوں اور چنے ہوئے دنوں میں کیوں کرتا ہے، ففتھ جنریشن وار کے ذریعے تشدد کے بجائے تفریق پیدا کرنے کی منظم کوشش کی جا رہی ہے، ڈس انفارمیشن کے حوالے سے پاکستان نے ویب سائٹس کو بے نقاب کیا،ڈس انفارمیشن کی پشت پناہی پاکستان کی مخالف قوتیں کر رہی ہیں۔

Watch Live Public News