پیپلزپارٹی نے وفاقی کابینہ میں شمولیت کے لیے رضامندی ظاہر کردی

پیپلزپارٹی نے وفاقی کابینہ میں شمولیت کے لیے رضامندی ظاہر کردی

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے وفاقی کابینہ میں شمولیت کے لیے رضامندی ظاہر کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں  نے مل کرملک کو معاشی اور سیاسی بحران سے نکالنے کا فیصلہ کیا،   پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں حکومت سازی کے معاملات آخری مراحل میں پہنچ گئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ   پیپلزپارٹی نے وفاقی کابینہ میں شمولیت کے لیے رضامندی ظاہر کردی ہے،  صدرمملکت اور اسپیکر قومی اسمبلی  کے عہدے پیپلزپارٹی کو ملیں گے۔

ذرائع کا  یہ بھی کہنا ہے کہ   پیپلزپارٹی اورن لیگ بلوچستان میں مل کرحکومت بنائیں گی،وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی کا ہوگا، پیپلزپارٹی پنجاب میں بھی صوبائی کابینہ کا حصہ بنے گی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں پیپلزپارٹی کو 2 یا 3 وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔چیئرمین سینیٹ اور چاروں گورنرز کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

Watch Live Public News