پیرس اولمپکس 2024ؔ: افتتاحی تقریب میں جہاں آرا نبی، ارشد ندیم پاکستانی دستے کی قیادت کرینگے

پیرس اولمپکس 2024ؔ: افتتاحی تقریب میں جہاں آرا نبی، ارشد ندیم پاکستانی دستے کی قیادت کرینگے
سورس: Google

 ویب ڈیسک: پیرس اولمپکس 2024 کیلئے پاکستانی اتھلیٹس کی مختلف گروپس میں روانگی فائنل کر دی گئی۔  افتتاحی تقریب میں جہاں آرا نبی اور ارشد ندیم پاکستانی جھنڈے کو تھامیں گے

تفصیلات کے مطابق اولمپکس کے لئے شوٹنگ ٹیم آج رات پیرس روانہ ہو گی۔ شوٹنگ ٹیم میں غلام مصطفی بشیر، گلفام جوزف اور کشمالہ طلعت شامل ہیں۔ 

اس کے علاوہ غلام مصطفی بشیر کراچی، کشمالہ طلعت اور گلفام جوزف اسلام آباد سے روانہ ہوں گے۔

 تینوں شوٹرز دوحا میں جمع ہوکرایک ہی فلائٹ سے پیرس پہنچیں گے۔ سوئمرز احمد درانی اور جہاں آرا نبی کی بائیس جولائی کو روانگی ہوگی۔ اتھلیٹ ارشد ندیم اور فائقہ ریاض کی  چوبیس جولائی کی بکنگ ہے۔

 پیرس اولمپکس میں سات اتھلیٹ سمیت، کوچز اور آفیشلز سمیت 18 رکنی پاکستانی دستہ  شرکت کرے گا۔

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس کی  افتتاحی تقریب 26 جولائی کو ہو گی۔ افتتاحی تقریب میں جہاں آرا نبی اور ارشد ندیم پاکستانی جھنڈے کو تھامیں گے۔

Watch Live Public News